جھل مگسی، اغوا کے دوران قید خاتون نے بچی کو جنم دے دیا، پولیس نے ماں اور بچی کو بازیاب کرالیا
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) باباکوٹ تمبو سے اغوا ہونے والی مغوی خاتون نے اغواءکے دوران بچی کو جنم دے دیا پولیس نے ماں اور ننھی بچی کو بازیاب کرا لیا ایک انتہائی دردناک اور چونکا دینے والے واقعے میں سی آئی اے نصیرآباد کے انچارج سید حیدر شاہ اور باباکوٹ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر شاہنواز مگسی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جھل مگسی کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی خاتون بی بی زاہدہ زوجہ ندیم جوئیہ کو بازیاب کرا لیا۔پولیس کے مطابق بی بی زاہدہ کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ حاملہ تھیں اغوا کاروں کی قید کے دوران انہوں نے ایک بچی کو جنم دیاجس کا نام بی بی علیزہ رکھا گیا ماں اور نومولود کی بازیابی نے اس افسوسناک واقعے کو مزید دل خراش بنا دیا کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی واضح رہے کہ پندرہ روز قبل دس سے زائد مسلح افراد نے بابا کوٹ تھانہ کی حدود سے بی بی زاہدہ کو اغوا کرکے لے گئے تھے اس کے شوہر کو زخمی کرفرار ہوگئے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


