حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے 29 جولائی کےلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 303 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں