فسادیوں کا انتخابات کے دوران مظفر آباد کی طرف مارچ سازشی منصوبہ تھا: وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فسادیوں کا انتخابات کے دوران مظفر آباد کی طرف مارچ سازشی منصوبہ تھا اور ان کا مقصد بڑے پیمانے پر بے امنی پھیلانا تھا۔ا شرپسند معصوم کشمیریوں کا خون بہانے کا منصوبہ کئی ہفتوں پہلے تیار کرچکے تھے، فسادیوں کا انتخابات کے دوران مظفر آباد کی طرف مارچ سازشی منصوبہ تھا اور ان کا مقصد بڑے پیمانے پر بے امنی پھیلانا تھا۔ فسادی جدید اسلحہ رکھتے ہیں، انہیں تمام اہم مقامات تک رسائی بھی حاصل ہے، ان مقامات سے فسادی سکیورٹی فورسز پر نشانہ لگاتے ہیں، عوام ان شرپسندوں سے دور رہیں، وہ شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔دوسری جانب آزاد کشمیر پولیس کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے راولا کوٹ کی جانب مارچ کے دوران تصادم سے متعدد افراد کے جاں بحق اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں