بلوچستان، بارکھان میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی جاں بحق
بارکھان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی جان بحق ہو گئے ڈی ایس رکھنی مرید بگٹی علاقے میں گشت کر رہے تھےکہ بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی جاں بحق ہو گئے ایس پی بارکھان عبدالحق نے بتایا کہ ڈی ایس رکھنی مرید بگٹی علاقے میں گشت کر رہے تھےکہ بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ایس پی بارکھان کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری ملزمان کی گرفتاری کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


