لاہور ، اٹارنی جنرل کے گھر پر پولیس کے چھاپے ،ایس پی کینٹ کو عہدے سے برطرف

لاہور(نیوز ڈیسک) اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر ایس پی کینٹ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔پولیس کے مطابق چھاپے کے معاملے پر سی سی پی او نے 2 افسران کو انکوائری افسر مقررکردیا ہے، دونوں افسران نے واقعے کی جگہ کا جائزہ لیا۔دونوں افسران انکوائری مکمل کرکےسی سی پی او کو رپورٹ بھجوائیں گے۔ اٹارنی جنرل پاکستان کےگھر غلط فہمی کی بنیاد پر پولیس نفری پہنچ گئی، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر غلط فہمی کی بنیاد پر پر پولیس کی نفری لانے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اٹارنی جنرل کے ڈرائیور عرفان نے بتایا کہ جب پولیس آئی تو صرف ملازم گھر پر تھے، پولیس اہلکاروں نے گھر کے باہر رکھے گملے بھی توڑ دیے، پولیس پارٹی جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لے گئی تھی۔اطلاع ملنے پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہوکر واپس گھر پہنچے تو پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کرکے ڈی وی آر واپس کرگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں