خضدارشہزاد سٹی میں فائرنگ، اسماء جتک کے والد ماسٹر عنایت اللہ جتک جاں بحق

خضدار (بیورورپورٹ) خضدار،شہزاد سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت اسماء جتک کے والد ماسٹر عنایت اللہ جتک کے نام سے ہوئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاپولیس نے قتل کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں