پاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قانونی ویزا یا سفری دستاویزات رکھنے والے کسی افغان شہری کو پاکستان سے بے دخل نہیں کیا گیا۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ آئی ایف آر پی کے تحت تقریباً 89 ہزار افغان شہریوں کےکیسزپرکارروائی جاری ہے۔ انسانی بنیادوں پر 16 ہزار کے قریب خواتین، بچوں اور بزرگ افغان شہریوں کے پاکستان میں قیام میں توسیع دی جا رہی ہے۔ چترال کے قریب سرحدی علاقوں میں پیش آئے واقعے سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات نہیں، افغانستان سے آنے والی اطلاعات کی زمینی سطح پر تصدیق ضروری ہے،غیر مصدقہ رپورٹس پر تبصرہ مناسب نہیں۔
Load/Hide Comments


