رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے کزن محدود رند کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں،ظہور بلیدی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی نے اپنے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آواران میں رکن اسمبلی خیر جان بلوچ کے کزن محدود رند کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور معاشرے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ جاںبحقمحدود رند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں