کوئٹہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتارکرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3ملزمان کو گرفتارکرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیںبرآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق جمعرات کوایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات، ڈی ایس پی سریاب سرکل طالب حسین کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ عبدالخالق شہید (اعجاز احمد) کی سربراہی میں تھانہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان منیر احمد، در محمد اور، قیصر خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا 70 سی سی موٹر سائیکل اور 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئیں پولیس نے ملزمان کے خلاف اسنیچنگ کے مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ قبضے سے برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحہ کی نسبت بھی الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


