اگر حکومت صوبے بنانا چاہتی ہے تو آغازسرایکی اور ہزارہ صوبوں سے کرے جہاں سیاسی اتفاق رائے موجود ہے، اسد عمر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری داخلہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت چھوٹے صوبے بنانا چاہتی ہے تو وہاں سے آغاز کیوں نہیں کرتے جہاں سیاسی اتفاق رائے موجود ہے؟ سرائیکی اور ہزارہ صوبوں سے آغاز کریں۔ ان کے بننے سے پاکستان کے صوبوں کی اوسط آبادی، بھارت اور چین کے اوسط صوبے سے کم ہو گی۔ چین دنیا کی دوسری بڑی اور بھارت پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔
Load/Hide Comments


