نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خودکش بمبار سمیت7 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں بتایا کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور خودکش بمبار بھی مارا گیا۔بیان کے مطابق فورسز نے 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا تاہم کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہ کی نشان دہی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری اور انتہائی مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے تمام سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اسلحے، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں