ایران امریکہ کے باوجود قطر سے ایل این جی کا کارگو پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کو قطر سے ایل این جی کا نیا کارگو مل گیا جس سے توانائی تحفظ کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کی توانائی کی سلامتی کے لیے ایک بڑے ریلیف کے طور پر ملک نے قطر انرجی سے ایک اور طویل مدتی ایل این جی کارگو حاصل کر لیا ہے، جس کا جہاز آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کرتے ہوئے 31 جولائی کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے والا ہے، جو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔قطر انرجی کے ساتھ حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) طویل مدتی معاہدے کے تحت فراہم کیے جانے والے اس کارگو کی قیمت برینٹ کروڈ کا 13.37 فیصد طے کی گئی ہے، جو اسپاٹ مارکیٹ کے کارگو کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستا ہے۔ اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں 22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے تجاوز کر چکی ہیں، اور اگر پاکستان تازہ اسپاٹ بولیاں طلب کرتا تو تخمینہ ہے کہ یہ قیمتیں 23.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی تجاوز کر جاتیں۔ سینئر حکام کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف، وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے حکام نے خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود پہلے سے لوڈ کیے گئے ایل این جی کارگو کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


