خضدار،شہر و گرد و نواح میں چوری کی وارداتوں اضافہ ،عوام بے یار و مدد گار چھوڑ دیئے گئے ہیں، عوامی حلقے
خضدار(بیورورپورٹ)خضدارسٹی اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں رہی اور عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں چوری ڈکیتی موٹرسائیکل اور موبائل چھیننے کی وارداتیں اب روز کا معمول بن چکی ہیں بازاروں گلیوں اور شاہراہوں پر دن دیہاڑے وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن روکنے والا کوئی نہیں ان خیالات کااظہار خضدارکےعوامی وسیاسی حلقوں نےکہا ہیکہ پولیس اپنی بنیادی ذمہ داری یعنی عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہےپولیس کی موجودگی کے باوجود مجرم بے خوف ہوکر وارداتیں کررہے ہیں عوامی اور سیاسی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہارکیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی رہنماو¿ں نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند خاموشی ہے جس کے تحت شہر کے اندر اور باہر شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیاہے انہوں نے کہا کہ خضدار کے لوگ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اب جب گھر سے نکلنا بھی خطرے سے خالی نہیں تو عام آدمی کہاں جائے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور پولیس کو متحرک کرکے شہر میں گشت اور چیکنگ کا نظام بہتر بنایا جائےتاکہ عوام کی جان ومال محفوظ ہو۔اس کے علاوہ خضدارگزگی چوک میں واقع ایک نجی کلینک کے باہر سے نامعلوم چور ایک شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے متاثرہ شہری علاج کی غرض سے کلینک آیا تھا اور معمول کے مطابق اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیاواپسی پر اسے موٹر سائیکل اپنی جگہ پر نہ ملی تو فوری طور پر آس پاس تلاش شروع کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا چوری کےواقعے کے بعد متاثرہ شخص نے پولیس کو بھی اطلاع دی گئی ہے خضدار شہر میں گزشتہ کچھ عرصے سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے عوام نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بازاروں کلینکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی چور بے خوف ہوکر وارداتیں کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ گزگی چوک سمیت حساس علاقوں میں گشت بڑھایا جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے موٹرسائیکل برآمد کئے جائیں تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس ہو اور چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔


