حکومت مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی ، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔اپوزیشن نے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی روابط سے مسائل کے حل کی بات کی، محمود خان اچکزئی نے کہا پارلیمنٹ میں کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات کر لیتے ہیں، اچکزئی نے رانا ثنا کو یہاں تک کہا کہ آپ کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی ممکن ہے، لیکن حکومت خود سیاسی ملاقات اور مذکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، حکومت مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی۔ اپوزیشن بامقصد مذاکرات کے لیے وزیراعظم اور حکومتی وفد سے ملاقات پر تیار ہے، حکومت اپنے قدم بڑھائے، اربعین پر عراق آیا ہوں، اگر مذاکرات کل بھی ہوں تو آج ہی واپس پاکستان آ جاو¿ں گا۔حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن پر انسداد دہشتگری کے پرچے نہ کراتی۔ مذاکرات کے لیے مثبت ماحول ہوتا ہے، بدقسمتی سے حکومت خرابی پیدا کر رہی ہے، حکومت مذاکرات کرنا چاہتی تو اب تک اپوزیشن قیادت کی اڈیالہ ملاقات کرا دیتے، اپوزیشن قائدین کے علاو¿ہ بہنوں تک کو اڈیالا ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں