ایرانی نظام میں اختلاف کے پیش نظر معاملات طے کرنا غیر معمولی طور پر مشکل ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا کو گزشتہ روز دیے گئے انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کا نظام اندرونی طور پر منقسم ہے، جہاں بعض حلقے جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں، جبکہ دیگر عناصر تنازع جاری رکھنے کے حامی ہیں۔ تہران کے ساتھ مذاکرات مشکل ہوں گے اور اس میں وقت لگے گا۔ امریکا کا ہدف ایران کے اندر موجود اختلافات کو مدنظر رکھتے ہوئے عسکری، اقتصادی اور سفارتی ذرائع استعمال کرنا ہے تاکہ امریکی عوام کے لیے بہترین ممکنہ نتیجہ حاصل کیا جا سکے۔ ایرانیوں کے ساتھ معاملات طے کرنا غیر معمولی طور پر مشکل ہے اور دوسری بات یہ کہ ان کا نظام خود اندرونی تقسیم کا شکار ہے، بعض لوگ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، جبکہ کچھ انتہا پسند عناصر جنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری ذمے داری یہ ہے کہ ان حالات میں درست حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے امریکی عوام کے لیے بہترین نتیجہ حاصل کریں، مجھے معلوم ہے کہ بالآخر ہم کس مقام پر پہنچیں گے، تاہم وہاں تک کا سفر پیچیدہ ہوگا اور اس میں کچھ وقت لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں