کوئٹہ سے کراچی بذریعہ سڑک سفر کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات
مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافروں کو مستونگ، قلات، سوراب اور بالخصوص کھڈ کوچہ کے علاقوں میں سفر کے دوران انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قومی شاہراہ این-25 کے مختلف مقامات پر سڑک اور پلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث بعض مقامات پر سفر دشوار ہے، جبکہ تیز رفتاری اور غیر محتاط اوور ٹیکنگ حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔مسافروں سے اپیل ہے کہ متاثرہ علاقوں سے گزرتے ہوئے رفتار کم رکھیں، اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور رات کے سفر میں خصوصی احتیاط برتیں۔ سفر سے قبل متعلقہ مقامی انتظامیہ سے راستے کی صورتحال اور سیکیورٹی سے متعلق تازہ معلومات حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے احتیاط کو ترجیح دیں، کیونکہ معمولی سی بے احتیاطی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
Load/Hide Comments


