مکہ معاہدے میں مصرکو بھی مستقبل میں شامل کیا جاسکتا ہے، طیب اردوان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ مصر مستقبل میں ‘مکہ معاہدے’ کا رکن بن سکتا ہے کیونکہ یہ معاہدہ مزید فریقین کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔ مکہ معاہدے میں مصر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شریک ممالک کے لیے لازم ہے کہ اگر کسی رکن پر بیرونی حملہ ہو تو وہ اجتماعی طور پر اس کا جواب دیں۔ہماری تر جیح یورپی یونین نہیں ہے، یورپ وہ ہے جو ناکامی سے دوچار ہوتا ہے۔انہوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس کی طویل بندش کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں