پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ رات 12 بجے سے اس اضافے کا اطلاق ہو جائے گا اور کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے اور ڈیزل پر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔اس سے پہلے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر تھا۔واضح رہے کہ 21 اگست کے لیے پیٹرول فی لیٹر 27 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments


