علیحدگی پسند پاکستان توڑنے کیلئے پنجابی کارڈ استعمال کرتے ہیں، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند پنجاب کو نشانہ اس لئے بناتے ہیں کہ پنجاب ہی پاکستان کا ضامن ہے وہ پاکستان توڑنے کیلئے پنجابی کارڈ استعمال کرتے ہیں، پنجابیوں نے جس طرح پاکستان بنانے کیلئے قربانیاں دیں اب پاکستان بچانے کیلئے کردار ادا کریں، علیحدگی پسندوں کی خواہش ہے پنجابی اپنے جھگڑوں میں پاکستان کو کمزور کریں لیکن پاکستان کی لڑاءپنجابیوں نے اپنے ہم خیال بلوچ، پختون اور سندھی اور کشمیری اور دیگر اقوام سے مل کر لڑنی ہے۔
فوادچوہدری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ علیحدگی پسند اس وقت ایک اور کارڈ کھیل رہے ہیں وہ فوجی کاروائیوں کو پنجاب سے جوڑتے ہیں حالانکہ ایوب خان سے لے کر پرویز مشرف تک تمام بڑے آپریشنز پختون یا نان پنجابی جرنیلوں نے کئے تھے اور انھوں نے بھی یہ آپریشن تنگ آ کر کئے جب پہلے سوویت یونین کے ٹکڑوں پر پلنے والے Mercenaries کو انڈیا نے گود لے لیا،پنجابی مزدوروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر مارا جاتا ہے۔ وجہ کیا ہے کہ جی چونکہ آپریشن کرنیوالے فوجی پنجابی ہیں اس لئے ہم مزدوروں کو ماریں گے،
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان کا اس وقت فی کس بجٹ پنجاب سے سات گنا زیادہ ہے اسی طرح سے باقی تینوں صوبوں کا بجٹ پنجاب سے کہیں زیادہ ہے پوچھیں لڑ کیوں رہے ہیں ہمارے وسائل پر قبضہ ہے پنجاب کا آگے پوچھیں وہ کیسے پنجاب میں انڈسٹری ہے یہاں نہیں۔پنجاب میں اس لئے انڈسٹری ہے کہ پنجاب Racist نہیں ہے اور قبائلی نہیں ہے،یہاں ہر سرمایہ دار آسکتا ہے ، کوءسرمایہ دار قبائلی معاشرے میں پیسے نہیں لگائے گا اور جب تک قبائلی معاشرے اپنے آپ کو نہیں بدلتے خواتین کو برابری نہیں دیتے باہر سے آنیوالوں کو خوش آمدید نہیں کہتے اور جاہلانہ رسوم سے باہر نہیں آتے ان علاقوں میں ترقی نہیں ہو سکتی


