چمن و گرد و نواح میں3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈکی گئی ، مرکز چمن سے جنوب مغرب میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے1 بج کر 16منٹ پر محسوس کئے گئے، جبکہ اس کی گہرائی بارہ کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے 25کلومیٹر جنوب مغرب کی سمت میں واقع تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں