کسی بھی نئی ٹیکس اسکیم کے نفاذ سے قبل تاجر برادری کوسہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مکمل اعتماد میں لیا جائے،کاشف حیدری

کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، صوبائی رہنماءعزت اللہ کاظمی، محمد مہدی اور دیگر عہدیداروں سے ایف بی آر حکام ارباز خان انسپکٹر، ٹیم لیڈر سرور اور دیگر افسران نے ملاقات کی، جس میں چھوٹے تاجروں کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی ٹیکس اسکیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایف بی آر حکام نے تاجروں کو خصوصی ٹیکس اسکیم کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 20 کروڑ روپے تک کی سالانہ سیل والے دکانداروں کے لیے یہ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت سالانہ سیل پر صرف ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ کم از کم قابلِ ادائیگی ٹیکس 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم کے تحت تاجروں کے لیے ایک صفحہ کا سادہ اور آسان گوشوارہ فارم متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ رجسٹریشن اور ٹیکس فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ، موبائل ایپ اور متعلقہ ٹیکس سہولیات کے ذریعے آسان فائلنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری اور دیگر تاجر رہنماو¿ں نے خصوصی ٹیکس اسکیم کے حوالے سے ایف بی آر حکام سے مختلف امور پر سوالات کیے اور تاجروں کو درپیش مشکلات، ٹیکس نظام میں آسانی اور اسکیم کے عملی نفاذ سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ تاجروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرتے ہوئے انہیں سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ضروری ہے، جبکہ کسی بھی نئی ٹیکس اسکیم کے نفاذ سے قبل تاجر برادری کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر کو چاہیے کہ چھوٹے تاجروں کے لیے ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور قابلِ عمل بنایا جائے تاکہ تاجر رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ کا حصہ بن سکیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خصوصی ٹیکس اسکیم کے حوالے سے تاجروں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایف بی آر اور تاجر تنظیموں کے درمیان رابطوں کو مزید مو¿ثر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے