سائبیریا میں طاعون کا کیس، پاکستان میں اس وقت یہ وبا کے پھیلنے کا رسک بہت کم ہے، مصطفیٰ کمال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت طاعون پھیلنے کا رسک بہت کم ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ر وس کے شہر سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس پر عالمی ادارہ صحت کو بھی صورت حال سے مکمل آگاہی نہیں۔ پاکستان میں اس وقت طاعون پھیلنے کا رسک بہت کم ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پرالرٹ کردیا ہے، این آئی ایچ کے پاس طاعون کی تشخیص کی صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت صحت اور قومی ادارہ صحت صورت حال سے مکمل آگاہ ہیں۔
Load/Hide Comments


