آئی ایم ایف کا پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 9.9 فیصد رہنے کا تخمینہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔رواں برس پاکستان کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال میں پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد ہوگا، رواں مالی سال میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہے گی۔ عالمی شرح نمو 2025 میں 3.5 فیصد تھی، جو 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، عالمی معاشی نمو 2027 میں 3.4 فیصد ہوگی۔مشرق وسطیٰ کی جنگ سے مہنگائی کی شرح 2026 میں 4.7 فیصد ہوگی، عالمی معیشت دو حصوں میں تقسیم ہے، اے آئی کے شعبے سے وابستہ یا توانائی برآمد کرنے والے ممالک بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں، توانائی درآمد کرنے والے اور ٹیکنالوجی کی دوڑ سے باہر ممالک کو مہنگائی، درآمدی بلوں اور مالیاتی دباو¿ کا سامنا ہے۔ سپلائی چینز میں لچک اور تیل کی پیداوار متبادل ذرائع سے پوری کرنے کے باوجود توانائی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، جیو پولیٹیکل بحران کی صورت میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ سکتی ہیں، عوامی قرضوں اور شرح سود کی بلند سطح کی وجہ سے حکومتوں کے لیے مالی گنجائش محدود ہوچکی، متوسط مدت کے استحکام، خسارے پر قابو پانے اور انتہائی کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔


