پسنی میں اسکول ٹیچر کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

پسنی (انتخاب نیوز ) پسنی میں اسکول ٹیچر کی گولیوں سے چھلنی نعش برامد، عربک ٹیچر ماسٹر پرویز احمد کو گزشتہ روز لاپتہ کیا گیا تھا فیملی پولیس کے مطابق پسنی سے ملنے والی لاش کی شناخت عربک ٹیچر پرویز ولد مزار کے نام سے ہوگئی ہے جن کا آبائی تعلق ضلع کیچ کے علاقے پیدارک، تربت سے بتایا جاتا ہے جو گورنمنٹ ہائی اسکول ببرشور میں ٹیچر تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق ماسٹر پرویز مزار کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پسنی بازار سے اٹھایا تھا جس کے بعد اب ان کی لاش ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں