بریسٹ کینسر کیخلاف خاموشی اور خوف کی جگہ شعور ، حوصلے اور امید کو فروغ دیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ میں آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج تک رسائی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خواتین کی صحت کا تحفظ معاشرے کی صحت اور ترقی سے جڑا ہے۔ آئیے، خاموشی اور خوف کی جگہ شعور، حوصلے اور امید کو فروغ دیں تاکہ ہر خاتون بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت حاصل کر سکے۔
Load/Hide Comments


