لسبیلہ، زیرو پوائنٹ اوتھل کے قریب کوچ اور منی ویگن کے درمیان تصادم، 12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

حب(نمایندہ انتخاب) زیرو پوائنٹ اوتھل کے قریب کوچ اور منی ویگن کے درمیان تصادم 12افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے اوتھل ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اوتھل زیر پوائنٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12افراد جاں جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردئیے گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں