ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے ضمانت منسوخ ہونے پر قتل کیس میں نامزد شبنم عمرانی کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) ڈیرہ مراد جمالی میر نوریز خان عمرانی قتل کیس عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس نے میڈم شبنم عمرانی کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق تمبو میں جاری زرعی اراضیات تنازعے کے تناظر میں گزشتہ ماہ باباکوٹ پولیس تھانے کی حدود میں قتل ہونے والے میر نوریز خان عمرانی کے قتل کے مقدمے میں عبوری ضمانت پر رہنے والی ملزمہ شبنم ولد میر اللہ بخش عمرانی کی ڈیرہ مراد جمالی کی معزز عدالت نے ضمانت خارج کردی جس پر باباکوٹ پولیس ے ان کو گرفتار کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں