ایس ایس پی بولان کی گاڑی کو حادثہ ، تین افراد زخمی ، ہسپتال منتقل،پولیس
بختیارآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق بختیارآباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی کو حادثہ ،تین افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق بختیار آباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ،وہ اہل خانہ کیساتھ بختیار آباد سے ڈھاڈر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں ان کے گارڈ بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ریسکیو 1122سینٹر بختیار آباد منتقل کر دیا گیا ہے ، بعد ازاں بہتر طبی امداد کیلئے سکھر منتقل کیا جائیگا،پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


