سینیٹ الیکشن،مشاورت نہیں کی گئی،پارٹی فیصلہ کی پیروی کرونگا،سرداریارمحمدرند

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ پارٹی آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی لیڈر سے مشاورت کے بعد کیا جائے تاہم اس بار گنگا الٹی بہہ رہی ہے،سینیٹ امیدوار کی نامزدگی کے لئے ہم پر یکے بعد دیگرے نام مسلط ہوتے رہے پارٹی قیادت نے صوبائی قیادت سے کسی قسم کا کوئی مشورہ نہیں لیا گیا مگر پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی میں اسے کی پیروی کرونگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کا کوئٹہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں وہ تیس سال پہلے یہ شہر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ان کے بجائے ہمارے پاس ٹیکنوکریٹس موجود ہیں جو صوبے کی بہتر نمائندگی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لئے دن رات محنت کی ہے پارٹی آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی لیڈر سے مشاورت کے بعد کیا جائے ماضی میں ایسا ہی ہوا مگر اب گنگا الٹی بہنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ امیدوار کی نامزدگی کے لئے ہم پر یکے بعد دیگرے نام مسلط ہوتے رہے پارٹی قیادت نے صوبائی قیادت سے کسی قسم کا کوئی مشورہ نہیں لیا گیا۔ مگر پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی میں اسے کی پیروی کرونگا ان کا کہنا تھا کہ اگرایک نوجوان انتخابات میں حصہ لے رہا ہے تو میں اسے نہیں روک سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں