انضمام الحق کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارےمیں گوادراسٹیڈیم کا دورہ

گوادر:سابق چیف سلیکٹر پی سی بی اور قومی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل اور انٹرنیشنل میچ شروع ہونے چاہیئے ان خیالات کا اظہار سابق چیف سلیکٹر پی سی بی اور قومی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے دورہ گوادر کے موقع پر کیا، سابق کپتان وزیر اعلی بلوچستان کے طیارے پر گوادر آئے ہیں، انضمام الحق نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر زرکون نے سابق کپتان کو اسٹیڈیم کا معائینہ کرایا،انضمام الحق نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی سائز میں توسیع اور ضروری اشیاء مہیا کرنے کی ضرورت ہے. خوبصورتی میں گوادر اسٹیڈیم کے مقابلے کا ایک اسٹیڈیم ساؤتھ افریقہ میں دیکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں