ٹی20 ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش باہر، سکاٹ لینڈ کی ٹیم شامل
دبئی(یو این اے)آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ورلڈکپ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو بنگلادیش کی جگہ ورلڈکپ میں شامل کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ورلڈکپ کے گروپ سی میں رکھا گیا ہے،جہاں ویسٹ انڈیز، اٹلی اور انگلینڈ پہلے ہی شامل ہیں۔اس فیصلے کے بعد گروپ سی کے مقابلے مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے،جبکہ اسکاٹ لینڈ کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک اور موقع مل گیا ہے۔دوسری جانب آئی سی سی کی تنازعہ کمیٹی نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کردی،بنگلہ دیش بورڈ کی میٹنگ شروع،آئندہ لائحہ عمل پرغورکیا جائےگا۔
Load/Hide Comments


