ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ءجیتنے پر انڈین کرکٹ ٹیم کیلئے 131 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، انعامی رقم کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو دی جائے گی۔ 2024 میں روہت شرما کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی بورڈ نے ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے بھی 2.34 ملین ڈالر ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ملی ہے۔
Load/Hide Comments


