ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026، بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ءفائنل میں بھارت نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئٹی ورلڈ چیمپئن بن گیا۔ انڈیا نے ٹائٹل 96 رنز سے جیت لیا، انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے21 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، میٹ ہنری اور رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فائنل کے لیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کول میک کونکی کی جگہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو شامل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں