مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ،3اہلکار زخمی،ہسپتال منتقل،پولیس ذرائع
مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق قلات مستونگ سے کوئٹہ روانگی کے دوران صوبائی وزیر داخلی میر ضیاءاللہ لانگو کے سیکورٹی اسکواڈ پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وزیر داخلہ کے سیکورٹی اسکواڈ کے3اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو مستونگ سے کوئٹہ واپس آرہے تھے کہ کھڈ کوچہ کے مقام پر نا معلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ کے سیکورٹی اسکواڈ کے 3اہلکار فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوگئے جنہیں نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ میں ابتدائی طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ آرہا تھا۔
Load/Hide Comments


