ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیساتھ میچ کے بائیکاٹ سمیت مختلف آپشنز پر غور، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

آئی سی سی ورلڈکپ پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔ ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت سے متعلق اہم فیصلہ آج متوقع ہے، جس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے