دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کا نام نریندرا مودی رکھ دیا گیا

بدھ کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے چند گھنٹے قبل سٹیڈیم کے افتتاح کے وقت اس کا نام نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا گیا۔10 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس سٹیڈیم کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر نشست پر بیٹھا شخص گراؤنڈ کو صاف طور پر دیکھ سکتا ہے ،بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کا نام ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندرا مودی کے نام پر رکھ دیا گیا۔بدھ کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے چند گھنٹے قبل سٹیڈیم کے افتتاح کے وقت اس کا نام نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا گیا۔ سٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے اور یہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پرانے سٹیڈیم کو گرا کر ازسر نو تعمیر کیا گیا ہے۔
یہ سٹیڈیم مودی کا منصوبہ تھا، جس کا خیال انہوں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں پیش کیا۔ نئے سٹیدیم کے نام کا اعلان صدر رام کانتھ کووند نے کیا۔ اس موقعے پر بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ سٹیڈیم وزیر اعظم کا خواب تھا۔ جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم کی تعمیر کا خیال پیش کیا تھا۔’10 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس سٹیڈیم میں نیلے اور زعفرانی رنگ کی کرسیاں لگائی گئی ہیں جو بھارتی ٹیم کی کٹ کا رنگ بھی ہے۔ سٹیڈیم کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر نشست پر بیٹھا شخص گراؤنڈ کو صاف طور پر دیکھ سکتا ہے۔
احمد آباد کا یہ سٹیڈیم میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے بھی بڑا ہے، جس میں ایک لاکھ تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ یاد رہے میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ کو 1853 میں تعمیر کیا گیا تھا۔سٹیڈیم کا سابقہ نام موتیرا سٹیڈیم تھا جو بھارت کی تحریک آزادی کے رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل سٹیڈیم کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اسی سٹیڈیم میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے فروری 2020 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں