مکمل اعتماد کیساتھ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات میں مقابلہ کریں گے، جام کمال
کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل اتحاد کے ساتھ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے سینیٹر میر صادق سنجرانی کو پی ٹی آئی اور بی اے پی کی طرف سے امیدوار نامزد کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف مل کر پوری طاقت کے ساتھ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔
Load/Hide Comments


