قلات،ٹریفک حادثے میں کمشن بچہ باپ سمیت دو افراد جاں بحق، 4زخمی ہوگئے

قلات:کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ پر موت کا رقص جاری ٹریفک حادثے میں کمسن بچہ باپ سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس ذرائع کے مطابق قلات شہر سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر کوئٹہ کراچی شاہراہ سنگداس کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار رضوان علی ولد قائم علی سکنہ کلی شابو کوئٹہ اور اسکا دومہینے کا کمسن بچہ زاریار جاں بحق جبکہ خواتین و بچے جن میں مسمات (الف) مسمات(ع)معاذ ولد رضوان اور احمد ولد رضوان سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر قلات پولیس اور ایدھی رضاکار موقع پر پہنچ کر میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ پولیس نے ٹرک اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں