فروری،پٹرول کی درآمد 28فیصدکم،3.69لاکھ ٹن ریکارڈ
کراچی:رواں سال فروری کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی در آمد میں 28 فیصد تک کمی ہوئی۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول کی در آمد28فیصد کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جب کہ جنوری میں پٹرول کی در آمد5لاکھ15ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی در آمد فروری میں 14فیصد کمی سے ایک لاکھ98ہزار ٹن سے زائد رہی جب کہ ہائی اوکٹین کی در آمد17فیصد کمی سے 9279ٹن رہی،خام تیل کی در آمد گزشتہ ماہ محض ایک فیصد کمی سے 4 لاکھ 84 ہزار457ٹن رہی،جنوری اور فروری کے دوران خام تیل کی در آمد میں بائیکو ریفائنری کی جانب سے اعداد وشمار موصول نہ ہوسکے،فروری میں نیفتھا کی بر آمد میں بھی کمی واقع ہوئی اور 37فیصد کمی سے 12951ٹن نیفتھا بر آمد کیا گیا۔
Load/Hide Comments


