خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر عزت خان کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور وہ انتقال کرگئے۔
پاکستان میں 60 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرعزت خان ڈی ایچ کیواسپتال چارسدہ میں پرنسپل میڈیکل آفیسرتھے اور وہ 2 ہفتوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


