پنجگور،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مہنگائی،بے روزگاری وبدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پنجگور : پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی بے بروزگاری اور بد بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی چیئرمین بیت المال بلوچستان عطاء اللہ محمد زئی صوبائی رہنما مقبول احمد شمبے زئی صوبائی رہنما اشرف ساگر کامریڈ نصیر احمد ملا محمد سلیم اور دیگر رہنماؤں نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی احتجاجی ریلی پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر سے شروع ہو ا اور بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے بسم اللہ چوک پہنچا اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت عوام دشمن حکومت ھے اس حکومت نے لوگوں کو مہنگائی بے بروزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے آور حکومت کے پاس جھوٹ فریب کے سوا عوام کے فلاح و بہبود کے سوا کوئی پروگرام موجود نہیں پی ڈی ایم ملک میں جنوری سوج کے فروغ اور عوام کے حقوق کے لیے جیدو جہد کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو حکومت روزگار نہیں دے سکتا لوگ آپنی مدد آپ کے تحت ایران بارڈر سے محدود پیمانے پر کاروبار کرتے ہیں مگر موجود حکومت نے اس پر بھی پابندی عائد کردی ہے بعد میں احتجاجی مظاہرہ پر امن طور پر منتشر ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں