اسد قیصر سے بابر اعوان کی ملاقات، آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں میں اہم قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق۔ کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، کمیٹی گلگت بلتستان عبوری صوبے سے متعلق آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی جائے گی، کمیٹی اپوزیشن کے تحفظات کا بھی تفصیلی جائزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرے گی، کمیٹی الیکشن اصلاحات کا زیر التواء بل کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی،کمیٹی میں سینٹ الیکشن سے متعلق پر آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سینٹ انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیر ہے، الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے، قانون سازی کے ذریعے اہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا حکومت اور اپوزیشن کو قانون سازی کے ذریعے عوامی اہمیت کے اہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے، سینٹ انتخابات میں اصلاحات نا ہونے کی وجہ تماشا بنا رہا، ہمیں ماضی کو بلا کر مستقبل کے بارے میں سوچنا ہو گا۔


