آسٹریلیا میں ہزاروں افراد صنفی امتیاز کے خلاف سڑکوں پرآگئے

کینبرا :آسٹریلیا میں اتوار اور پیر کو ہزاروں افراد نے صنفی امتیاز اور تشدد کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارچ فار جسٹس کے نام سے یہ ریلیاں پرتھ، کیئرن نامی شہروں میں اتوار اور سڈنی، کینبرا، برسبین اور میلبورن میں پیر کے روز نکالی گئیں۔ اس مارچ کے منتظمین کے مطابق ان ریلیوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ یہ احتجاجی ریلیاں آسٹریلوی وزارت دفاع کی ایک سابقہ اہلکار کے اس بیان کے بعد نکالی گئیں، جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں پارلیمان کی عمارت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں