سریاب میں معصوم بچوں کو ذبح کرنے کا واقعہ انسانیت سوز ہے، پی ٹی آئی

کوئٹہ:سریاب میں پی ٹی آئی کے ویمن ونگ کے سینئر ممبر کے معصوم بچوں کو ذبح کرنے کا انسانیت سوز واقعہ ہے جسکی مثال عالمی جنگوں میں نئی ملتی حکومت وقت اور ادارے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور پسماندگان کو انصاف دلایا جائے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سریاب کے واقعہ نے پوری انسانیت کو شرمندہ کیا اس قسم کے ظلم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی بطور انسان آج ہر آنکھ اشکابار اور دل غمگین ہے انصاف کے حصول تک سب نے اواز بلند کرنی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، منسٹر کیو ڈی اے مبین خاں، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسی خیل، رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری، ڈاکٹر منیر بلوچ،باری بڑیچ اور دیگر نے کہا کہ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس واقعے کی مذمت کی اور وزیر اعلی بلوچستان، آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے اور پسماندگان کو ہر قیمت پر انصاف دلایا جائے جس کے حصول کے لئے ہر حد تک جاہیں گے اور کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں