سبی،ٹریفک حادثہ چار افراد زخمی

سبی:بختیار آباد کے قریب نوتال کے مقام پر کوئٹہ سے نواب شاہ جانے والی ٹوڈی کار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی چار افراد شدید زخمی‘تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر بختیار آباد کے قریب نوتال کے مقام پر کوئٹہ سے نواب شاہ جانے والی ٹوڈی کار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد شہراز علی، تبصب علی، حماد علی اور نظر احمد شدید ذخمی ہوئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے طبی امداد کے بعد چاروں ذخمیوں کو نواب شاہ ریفر کردیا گیا جن کا تعلق بھی نواب شاہ سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں