بنگلہ دیش،شیخ حسینہ واجد کے قتل کی کوشش، 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی
ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں دو دہائی قبل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔غیرملکی خبر رساں ا ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے ملزمان کو سزا سنائی۔ ملزمان نے 2000 میں ایک کالج میں دو بم نصب کئے، جہاں شیخ حسینہ واجد کو ریلی سے خطاب کرنا تھا، کالج میں نصب دونوں بموں کو برا?مد کرنے کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


