نوشکی، لیویز فورس کی کارروائی میں مغوی بچہ بازیاب، دو اغوا کار گرفتار

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرکے دو اغواء کاروں کو گرفتارکرلیاہے۔لیویز فورس کے مطابق گزشتہ روز لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو اغواء کاروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مغوی بچہ زاہد ولد شیخ محمد زمان کو بحفاظت بازیاب کرالیاہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نوشکی شعیب محمد حسنی ڈی ایس پی زمان اچکزئی،ایس ایچ او صادق مینگل ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صبح سوا دس بجے کے قریب اغواء کاروں نے قاضی آباد سے مغوی بچے زاہد کواغواء کیا اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے پولیس،سی آئی اے اور اے ٹی ایف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کراکراغواء کاروں کو گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے نائن ایم ایم پسٹل،گاڑی اور موبائل فون برآمدکرلیاگیاہے مزیدتفتیش کیلئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں