مستونگ جیل کے اہلکار کی نشے میں دھت ہو کر فائرنگ، گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ، مستونگ جیل کے اہلکار کی نشے میں دھت ہو کر فائرنگ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،اہلکا ر گرفتار، جیل حکام کے مطابق ہفتہ کو سینٹرل جیل مستونگ کے گیٹ پر تعینات جیل وارڈان بہاول خان نے نشے کی حالت میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کردی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے جیل وارڈان کو گرفتار کرلیا جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے وارڈن کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں