ترک پولیس کے ہاتھوں داعش کے 11مشتبہ اراکین گرفتار

استنبول:ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں بڑے پیمانے پر کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران پولیس نے دولت اسلامیہ(داعش)کے 11 مشتبہ ممبران کو گرفتار کر لیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے بدھ کے روز بتایا کہ محکمہ پولیس استنبول کے انسداد دہشتگردی یونٹ کی ٹیموں نے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کیلئے 10 اضلاع میں 19 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں