بلوچستان، لاک ڈاؤن کا فیصلہ سراسر غلط اوعوام دشمنی پر مبنی ہے،ملک عمران اللہ کاکڑ

کوئٹہ: متحدہ قومی موومنٹ پا کستان بلو چستان کے صوبائی صدر ملک عمران اللہ کاکڑ، جنرل سیکر ٹری سید سلیم اختر ایڈوکیٹ، نائب صدر امداد مری،نور اللہ سمالانی، سعد نو تیزئی سمیت دیگر نے صوبائی حکومت کی جانب سے لا ک ڈاؤن کے معتصبانہ فیصلے کی پر زور مذمت کر تے ہوئے اسکو بر سر اقتدار حکمرانوں کی ہٹ دھر می اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ بلو چستان پسماند ہ صوبہ ہے اور یہاں روز گا ر بلکل نا پید ہیں اور یہاں کی آبادی اکثریت میں رو زانہ کی کے دیہا ڑی دار کما ئی کرکے اپنا چو لہا جلا تے ہیں اس معا شر ے میں جہاں ایک طرف سے ایک فیصد انسا نی جان کے ضیاع کا خد شہ ہے وہی دوسری طرف لا ک ڈاؤن کے غیر دانشمندا نہ فیصلہ سے لاکھوں لو گوں کے چو لہے بجھنے کا خطر ہ جنم لے رہا ہے ان حالات میں جہاں مہنگائی عروج پر ہے وہاں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لا ک ڈاؤن کا فیصلہ حکومت کی اپنی انا ہلی چھپانے کا ایک ناکام ذریعہ ہے ایم کیو ایم بلو چستان صوبائی حکومت سے پر زور الفاظ میں مطالبہ کر تی ہے کہ لا ک ڈاؤ ن کا فیصلہ سراسر غلط اوعوام دشمنی پر مبنی ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں